سوست دھرنا: تاجران کے آئینی و قانونی مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
شیعیت نیوز : گلگت بلتستان کے علاقے سوست کے تاجران اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج ہیں جبکہ ریاست کی جانب سے ان مظاہرین سے سنجیدہ مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ تاجران کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں، ہم ایک ایک مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ مذاکرات میں پیش رفت کے بعد تاجران نے دھرنے میں نرمی اختیار کی تو انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ تاجران کے مطالبات وفاق فوری طور پر تسلیم کرے اور چین کے ساتھ پاکستان کی واحد رہداری کو منجمد نہ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں : سوست: تاجروں پر سیکیورٹی اداروں کی سفاکانہ فائرنگ ناقابلِ قبول، علامہ سید علی رضوی
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دھرنے میں موجود تاجران گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ پورا خطہ آپ کے ساتھ ہے۔ پوری قوم تیار رہے، اگر تاجران نے پکارا تو ہم سوست کی طرف بڑھیں گے۔ تاجران خود کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔ مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم جلد تاجران کے درمیان ہوں گے۔







