خلیل الحیہ حماس کے اعلیٰ رہنما خلیل الحیہ کا یمن کو مسئلہ فلسطین میں تاریخی کردار پر خراجِ تحسین
حماس رہنما کا مکتوب: یمنی عوام نے عملی اقدامات سے صہیونی دشمن کے دل میں خوف بٹھا دیا

شیعیت نیوز : حماس کے اعلیٰ رہنما خلیل الحیہ نے یمنی عوام اور قیادت کو ایک اہم مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت، قربانیوں اور استقامت پر یمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ خط حماس کے نمائندے معاذ ابو شمالہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں وزیر خارجہ جمال عامر کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔
خلیل الحیہ نے خط میں لکھا ہے کہ ہم یمنی قیادت اور عوام کی استقامت اور راہِ خدا میں پائیداری کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں کیا ہے، وہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ حماس اور پورا فلسطینی عوام، یمن کی حمایت اور سید عبدالملک الحوثی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ و اسرائیل پر فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں؛ عبدالملک الحوثی
رہبر حماس نے یمن کے حالیہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یمنی قوم کی حمایت صرف نعرے نہیں رہی بلکہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے صہیونی دشمن کے قلب کو نشانہ بنا رہی ہے، اور اسرائیل کے خلاف چوتھے مرحلے کی بحری ناکہ بندی تک جا پہنچی ہے۔
خط میں خلیل الحیہ نے لکھا ہے کہ اگرچہ ہمارے دل صدمے سے لبریز ہیں، لیکن ہم اللہ تعالیٰ کے وعدے، اپنے مؤمن اور مجاہد بندوں کی فتح، اور غاصب صہیونی حکومت کی جلد اور یقینی تباہی پر کامل یقین رکھتے ہیں۔