اہم ترین خبریںایراندنیا

امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ناقابل قبول ہیں: آیت اللہ سید احمد خاتمی

امام جمعہ تہران کا کہنا، امریکی اقدامات ایرانی قوم کی شرافت کو نشانہ بناتے ہیں

شیعیت نیوز : امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ کے ساتھ جامع اور براہِ راست مذاکرات کی تجویز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ امریکہ وہ ملک ہے جس نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا، ایران پر حملے کیے، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کیں اور ایران کے پرامن ایٹمی مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سیرت نبویؐ میں حقوق بشر / 1400 سال پر محیط بشر دوستانہ اصول و حقوق

امام جمعۂ تہران نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے گذشتہ سال واضح فرمایا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ عقلمندی ہیں، نہ دانائی، نہ ہی شرافت کے مطابق۔ امریکیوں سے براہِ راست مذاکرات دراصل ملت ایران کی شرافت کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ ایرانی قوم باوقار ہے اور ذلت پر مبنی کسی فارمولے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو اشتعال آفرین قرار دیتے ہیں۔ ابن زیاد نے بھی مسلم بن عقیل کو اشتعال آفرین قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button