سوست: تاجروں پر سیکیورٹی اداروں کی سفاکانہ فائرنگ ناقابلِ قبول، علامہ سید علی رضوی

21 اگست, 2025 13:43

شیعیت نیوز : علامہ سید علی رضوی نے سوست بارڈر پر گلگت بلتستان کے معصوم تاجروں پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی سفاکانہ اور غیر انسانی فائرنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفاکیت نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام پر براہ راست حملہ ہے بلکہ ان کے حقوق سلب کرنے اور معاشی زندگی کو قتل کرنے کی سازش بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی حکومت نے اپنی سہولت کاری سے معدنی وسائل اور سیاحت پر قبضے کی مہم کو بڑھاوا دیا ہے، اور حکومت و اسٹبلشمنٹ کی جانب سے سوست بارڈر پر عائد کی گئی پابندیاں گلگت بلتستان کی عوام کے معاشی نسل کشی کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ: سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں سب مسلمان کیوں؟ پاکستان کا سوال

علامہ سید علی رضوی نے مطالبہ کیا کہ فوراً اس سفاکانہ کریک ڈاؤن کو بند کیا جائے، تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، اور گلگت بلتستان کی سلامتی، آزادی اور معیشت کو خطرے سے بچایا جائے۔ بصورت دیگر شدید عوامی و سیاسی ردعمل کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

10:35 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔