اقوام متحدہ: سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں سب مسلمان کیوں؟ پاکستان کا سوال

21 اگست, 2025 13:39

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہیں جبکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں۔

سفیر عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی جس کا موضوع ’’دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘‘ تھا۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں۔ یہ صورتحال بدلنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک کو ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا حق نہیں، روس

سفیر پاکستان نے اعتراف کیا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان (ISIL-K) کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لیے ہوئے ہیں۔

11:54 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔