سید مقاومت کی شہادت کے بعد کا وہ لمحہ جس نے سید کی بیٹی کو تڑپا دیا
جواد نصر اللہ کے ساتھ خفیہ تدفین کی زیارت، دشمن کے خوف سے قبر کے پاس نہ جا سکیں

شیعیت نیوز : سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی بیٹی نے ایک نہایت دل کو چھو لینے والا اور بے نظیر انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد کی شہادت کے بعد کے چند یادگار اور کٹھن لمحات کو بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بابا کی شہادت کے کئی دن بعد ان کے بھائی جواد نصر اللہ انہیں اس مقام پر لے گئے جہاں سید مقاومت کو عارضی طور پر دفن کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور اس کے جاسوسوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔ جواد نصر اللہ نے بہن سے کہا کہ یہاں سے ہی دور کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھ لو تاکہ کسی کو خبر نہ ہو کہ والد کو کہاں دفن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر خاموشی، مگر یہودیوں کے لیے آواز؟ طاہر القادری کی تنظیم پر صارفین کی شدید تنقید
سید مقاومت کی بیٹی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ جنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ لمحے نہایت کٹھن تھے کہ والد کی شہادت ہو چکی تھی اور وہ چند قدم کے فاصلے پر موجود تھیں، مگر دشمن کی جانب سے بے حرمتی کے خدشے کے باعث قبر کے قریب نہ جا سکیں۔