ایران کا اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ: غزہ کی نسل کشی پر خاموشی کب تک؟

07 اکتوبر, 2025 16:02

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی بحرانوں، خصوصاً غزہ میں جاری جنگ سے نمٹنے کے لیے زیادہ مؤثر اور عملی کردار ادا کرے۔

او آئی سی میں ایران کے نئے سفیر اور مستقل نمائندے محمد حسن شیخ‌الاسلامی سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے مسلم ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اسلامی دنیا کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور خطے میں اسرائیلی جارحیت ایسے سنگین مسائل ہیں جن سے نمٹنے کے لیے محض بیانات نہیں بلکہ اجتماعی و عملی اقدام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اقوام متحدہ میں امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا

شیخ‌الاسلامی نے اپنی تعیناتی سے قبل او آئی سی کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنے منصوبے پیش کیے۔

واضح رہے کہ محمد حسن شیخ‌الاسلامی اس سے قبل نائب وزیرِ خارجہ، انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سربراہ، اور وزارتِ خارجہ کے اسکول آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

2:44 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔