اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران کا دوٹوک اعلان: اسنیپ بیک میکانزم کے مقابلے میں نئی حکمتِ عملی نافذ تیار ہے

ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا مؤقف: ایران نے تمام ممکنہ اقدامات پہلے ہی مکمل کر لیے تھے، اب فعال ردعمل کا وقت ہے

شیعیت نیوز: ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اسنیپ بیک میکانزم کے فعال ہونے کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی ضروری اقدامات کر لیے تھے، اور اب نئی حکمتِ عملی کے تحت فیصلے نافذ کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے اس صورتحال کی پیشگی پیش‌بینی کر لی تھی اور اب سفارتی، سیاسی اور دفاعی سطح پر ردعمل کے لیے نئی حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور شہید سید حسن نصراللہ: دو روحیں ایک مشن

فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران معاندانہ رویوں کے باوجود تمام ممکنہ سفارتی ذرائع بروئے کار لائے تاکہ اسنیپ بیک میکانزم کو فعال ہونے سے روکا جاسکے، تاہم اب جب یہ میکانزم متحرک ہوچکا ہے تو حکومت نے فعال اور مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اب علاقائی سفارت کاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم جیسے علاقائی فورمز میں فعالیت کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ترجمان نے غزہ کی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے عالمی امن کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کی امن کے فروغ میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے جہاز اگرچہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکے، تاہم یہ کوشش اس بات کی علامت ہے کہ نوجوان خواتین عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button