مقبوضہ فلسطین

دو سال بعد بھی جنگ جاری: طوفان الاقصی نے خطے کی سیاست بدل دی، حماس

حماس: ظلم کی داستان ابھی ختم نہیں، مزاحمت کی نگاہیں اب بھی القدس کی آزادی پر مرکوز

شیعیت نیوز : حماس نے طوفان الاقصی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اس وقت منایا جا رہا ہے جب جنگ بدستور جاری ہے اور اس کے سیاسی و اقتصادی اثرات پورے خطے پر چھائے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ طوفان الاقصی نے مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی و عسکری توازن کو ہلا کر رکھ دیا اور ایک نیا سنگِ میل قائم کیا۔ دو سال گزرنے کے باوجود صہیونی دشمن نے فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملے بند نہیں کیے، جبکہ عرب ممالک اور عالمی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق، گزشتہ دو برس ظلم، درد، اور تباہی کی داستانوں سے بھرپور رہے، لیکن فلسطینی عوام کی نظریں اب بھی القدس اور مسجدالاقصی کی آزادی پر مرکوز ہیں۔ ان تمام مظالم کے باوجود فلسطینی عوام نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا اور قابض قوتوں کے خلاف مزاحمت کی صفوں میں ڈٹے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کی دوسری سالگرہ: مزاحمت کا دعویٔ فتح یا عالمی خاموشی کا پردہ فاش

حماس نے مزید کہا کہ دو سال گزرنے کے بعد بھی فلسطینی قوم اپنی زمین سے جڑی ہوئی ہے، جبری نقل مکانی اور تمام صہیونی سازشوں کے باوجود اپنے جائز حقوق پر قائم ہے۔
تنظیم نے کہا کہ آزادی کے راستے میں بے شمار قربانیاں دی گئی ہیں، مگر یہ قربانیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ فلسطین کے لوگ جھکنے والے نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button