صمود فلوٹیلا میں گرفتار پاکستانی رہنما سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا

07 اکتوبر, 2025 15:25

شیعیت نیوز: اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد اب عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی میں مدد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوست ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ساتھ دیا اور ہر ممکن مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے پاس اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: نمائندہ حزب اللہ حسین جاشی

واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے اس قافلے میں شامل تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اردن کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے رہائی کے بعد صمود فلوٹیلا کے 131 کارکن اردن پہنچ گئے ہیں۔

11:21 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔