اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

علامہ حسن ظفر نقوی کا وحدت یوتھ ملتان کے آر این آئی ٹی سینٹر کا دورہ

نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے جاری کمپیوٹر کورسز کی تعریف اور ادارے کی ترقی کے لیے دعائیں

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ملتان میں وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیر انتظام ادارہ آر این آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور، حاذق منیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین عشق کا کارواں ہے، حکومتی فیصلے آئینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں: مولانا صادق جعفری

دورے کے دوران ڈویژنل صدر رانا تیمور نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی، فعالیت اور اس میں جاری کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے جاری کمپیوٹر کورسز کے اقدامات کو سراہا اور ادارے کی مزید بہتری و کامیابی کے لیے دعائے خیر کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button