اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

اربعین عشق کا کارواں ہے، حکومتی فیصلے آئینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں: مولانا صادق جعفری

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام ہے۔ یہ پابندی مذہبی آزادی، شہری مساوات، اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے تو یہ اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کو فی الفور واپس لیا جائے اور زائرین کو محفوظ، باعزت اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ اربعینِ حسینی کوئی سیاسی مارچ نہیں بلکہ عشقِ حسینؑ کا کارواں ہے، جو کسی رکاوٹ کو نہیں مانتا۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان دینِ مبین، نظریۂ ولایت اور راہِ استقامت پر ثابت قدم رہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اجلاس میں علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس اور دیگر ذمے داران بھی شریک تھے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایک طرف حکومت زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہے، دوسری طرف انہی زائرین پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ہر سال لاکھوں زائرین اربعینِ امام حسینؑ زیارت کے لیے عراق روانہ ہوتے ہیں اور ریاست کی طرف سے انہیں سوائے ویزہ کے کوئی عملی سفری سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔ ان کی آسانیوں کے لیے مکتبِ جعفریہ کے مختلف ادارے ملک کے شہروں اور بارڈرز پر عارضی قیام، خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کرتے ہیں۔

ایسے موقع پر جب زائرین نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فی زائر لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہیں، اب اس قسم کی پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔ حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی فوری ہٹائے، بصورتِ دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button