Uncategorized

امریکا اور اسرائیل کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

انقلاب اسلامی امام مہدیؑ کے عالمی انقلاب کا زمینہ ساز ہوگا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کا نالائق صدر ٹرمپ غزہ اور فلسطین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ تاہم فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ امریکا اور اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست ملے گی۔

دنیا بھر کے انقلابی مسلمان، چاہے وہ شیعہ ہوں یا سنی، بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی کی رہائش گاہ پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے جوانوں کے لیے منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا کے حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حضرت امام خمینیؒ نے قرآن و سنت کی بنیاد پر الٰہی اسلامی انقلاب بپا کر کے عالمی کفر اور طاغوتی قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا۔

یہ انقلاب حضرت امام مہدیؑ کے عالمی اسلامی انقلاب کا زمینہ ساز ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی دینی تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے۔ ہم سرزمین پاکستان پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار کی روشنی میں انقلابی نظریات اور دین اسلام کی پاکیزہ تعلیمات کی ترویج پر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور سید غلام شبیر نقوی کو آئی ایس او کی کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button