کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے کروڑوں کی کرنسی اور سونا برآمد

14 اکتوبر, 2025 15:27

شیعیت نیوز : لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تکفیری جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپا مارا ہے، جس کے دوران کروڑوں روپے نقد، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق، چھاپے کے دوران 11 کروڑ 44 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے، جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بھارت کی کرنسی بھی بڑی مقدار میں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری کے تقدس پر حملے کرنے والی کالعدم تکفیری جماعت تحریک لبیک عبرت کا نشان بن گئی

پولیس ذرائع کے مطابق، سعد رضوی کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے، جس سے اس تنظیم کے مالی ذرائع اور غیر شفاف فنڈنگ کے شبہات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مالیت کی رقم اور زیورات کا کسی مذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر سے برآمد ہونا “انتہائی تشویشناک” ہے، اور اس سے تحریک لبیک کے مالی نیٹ ورک، بیرونی امداد اور اندرونی بدعنوانی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان، جو خود کو مذہبی و عوامی تحریک کے طور پر پیش کرتی ہے، درحقیقت مالیاتی مفادات اور سیاسی بلیک میلنگ کے گٹھ جوڑ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ برآمد شدہ کرنسی اور زیورات کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید چھاپے بھی متوقع ہیں۔

10:41 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top