امریکہ اور اسرائیل امن کے نہیں، جنگ اور منافقت کے سرپرست ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ اسرائیل خطے کا اصل غنڈہ ہے اور امریکہ ہے

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں، حتیٰ کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے بھی ان دعووں کی تردید کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے دھوکے سے امریکی صدور کو بچائیں گے اور مشرق وسطیٰ کی لامتناہی جنگوں سے امریکہ کو نکالیں گے، مگر اب وہ خود انہی جنگوں کے سب سے بڑے حامی بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج اب جنگ لڑنے کی سکت نہیں رکھتی، عرب تجزیہ کار
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف چار ماہ قبل ایران کے گھروں اور دفاتر پر بمباری کی گئی، جس میں ہزار سے زائد افراد، بشمول خواتین و بچے، شہید ہوئے۔ ایسے میں امن کی بات کرنا سراسر منافقت ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک عظیم تہذیب کی وارث ہے، جو خیرسگالی کا جواب خیرسگالی سے دیتی ہے، مگر ظلم کے خلاف مزاحمت کرنا بھی خوب جانتی ہے۔
انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ اسرائیل خطے کا اصل غنڈہ ہے اور امریکہ، صہیونی حکومت کا ناجائز حمایتی۔