فلسطینیوں کی حمایت آخری سانس تک جاری رہے گی، انصاراللہ
وزیرِ دفاع محمد ناصر العاطفی کا انصاراللہ کے قائد کو پیغام، استعماری طاقتوں کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے انصاراللہ کے قائد عبدالملک الحوثی کو 14 اکتوبر کی عظیم فتح کی 62 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن فلسطینی قوم کی منصفانہ جدوجہد تک ہر دم ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
العاطفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یمن اپنی پالیسی کے عزم کو دہرائے گا اور فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ آخری سانس تک ان کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے دفاعی تعاون بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے، روس
انہوں نے 14 اکتوبر کے انقلابی موقف کو آزادی بخش قرار دیتے ہوئے استعماری طاقتوں اور ان کے حامیوں کو واضح انتباہ دیا کہ کسی بھی منصوبے یا کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے منصفانہ اور جامع امن کے مواقع کو پسِ پشت ڈالا جا سکے۔
وزیر دفاع کے مطابق، یمن ان مواقع کو ضائع ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور خطے میں منصفانہ امن کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گا۔