عزاداری کے تقدس پر حملے کرنے والی کالعدم تکفیری جماعت تحریک لبیک عبرت کا نشان بن گئی
شیعیت نیوز: محب وطن پاکستانیوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (TLP) جو سید الشہداؑ کی عزاداری کا تمسخر اڑانے، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کرنے میں ملوث رہی ہے — آج عبرت کا نشان بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم نے پرامن راستہ اختیار کیا، لیکن تحریک لبیک نے خوف و ہراس پھیلایا: گل زہراء رضوی
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان (NAP) کے تحت اس شدت پسند، ناصبی اور تکفیری جماعت تحریک لبیک پاکستان کو فوری طور پر کالعدم قرار دیں۔
ذرائع کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جماعتیں ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور مذہبی منافرت پھیلاتی ہیں، اور ان کے خلاف سخت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔







