اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
فلسطینی قیدی کی 22 سال بعد رہائی
غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلسطینی قیدی کی رہائی، رام اللہ میں جذباتی مناظر

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں فلسطینی قیدی طارق البرغوثی کو 22 سال بعد رہائی مل گئی۔
طارق البرغوثی کا تعلق اہل البیت ریما نامی علاقے سے ہے، جو رام اللہ کے شمال میں واقع ہے۔ انہیں اسرائیلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید تھے۔ رہائی کے موقع پر طارق البرغوثی اور ان کے اہل خانہ کے درمیان جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے دفاعی تعاون بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے، روس
ذرائع کے مطابق، یہ رہائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کے تحت عمل میں آئی، جس میں قیدیوں کے تبادلے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔