آیت اللہ اعرافی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات: پاکستان میں انقلابی اور وحدت پرور کردار کی تعریف
شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی سے سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان کی سینیٹ کے رکن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ اعرافی نے پاکستان میں راجہ ناصر عباس کی انقلابی اور وحدت پرور سرگرمیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان علمی، یونیورسٹی اور حوزوی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل امن کے نہیں، جنگ اور منافقت کے سرپرست ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ملاقات میں آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں ایک اہم اور اسٹریٹجک مرکز ہے جو عالمِ اسلام کے مستقبل کے واقعات میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ حوزہ علمیہ اور پاکستان کے علمی مراکز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ علمی و فکری میدان میں نئی راہیں کھولی جا سکیں۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"ہم آپ کے لیے کامیابی کی تمنا کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان میں ناب اسلامی اور انقلابی اسلامی بیانیہ کے ساتھ پرچم بلند کیا ہے۔ یہ بہت مبارک کام ہے۔ خداوند آپ کو اس راستے کو بخوبی طے کرنے کی توفیق دے۔”
آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے مابین علمی و فکری تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔







