ترکی میں تعینات عراقی سفیر ماجد اللجماوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شیعیت نیوز: عراق میں اینٹی کرپشن نے آج اعلان کیا ہے کہ احتساب عدالت نے ترکی میں تعینات عراقی سفیر ماجد اللجماوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔
عراقی اینٹی کرپشن کے مطابق، مذکورہ سفیر کے اثاثوں میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس محکمے کی رپورٹ کے مطابق ماجد اللجماوی کے اثاثے 1.8 ملین ڈالر سے زائد ہیں۔
اینٹی کرپشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماجد اللجماوی کی آمدن سے زیادہ اثاثے بڑھنے پر ان کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس درج کیا گیا۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفیر نے نا صرف اپنے تمام اثاثے ڈیکلئر نہیں کئے بلکہ غلط اطلاعات بھی فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذہبی منافرت کے خلاف عالمی قرارداد، سعودی عرب کا خیر مقدم
عراقی قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ 2011ء میں بننے والے قانون کی شق 19 کے مطابق ماجد اللجماوی کو طلب کرنے کے لئے سمن جاری کر دئے گئے ہیں۔
قابل غور بات یہ ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ نے ماجد اللجماوی کو 15 فروری کو انقرہ میں اپنے سفیر کے طور پر تعینات کیا۔ وہ اس سے قبل اسی وزارت میں اکاونٹس کے سربراہ سمیت تیونس اور سوئٹزرلینڈ میں عراقی سفارت خانے میں اپنی ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں۔ د
وسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں عراق کے سابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر کرپشن کے الزامات کے بعد احتساب عدالت نے اُن کے اثاثے ضبط کرنے کے آرڈر دئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عراق کی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے سابقہ حکومت کے بعض حکام کی کرپشن کے بعد انہیں گرفتار کرنے کی خبر دی۔ اس کرپشن کو ’’صدی کی ڈکیتی‘‘ کا نام دیا گیا۔