اہم ترین خبریںدنیاعراق

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باضابطہ آغاز کل سے

2003 کے بعد داخل ہونے والی امریکی افواج ستمبر 2026 تک مکمل طور پر عراق چھوڑ دیں گی

شیعیت نیوز : کئی برسوں کی تاخیر اور کشمکش کے بعد، عراقی پارلیمنٹ کی منظوری اور بغداد و واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے تحت کل بروز ہفتہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی اتحاد کے فوجی سب سے پہلے عین الاسد بیس، بغداد ایئرپورٹ اور مشترکہ آپریشن کمانڈ ہیڈکوارٹرز سے نکلیں گے اور پھر انہیں اربیل (کردستان عراق کا مرکز) منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ معاہدے کے مطابق صرف امریکی فوجی ٹرینرز عراق میں موجود رہیں گے جن کا تعلق اتحاد کے انخلا سے نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بغداد اور واشنگٹن نے ستمبر 2024 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت امریکہ کی فوجی موجودگی ختم کر کے مرحلہ وار انخلا عمل میں لایا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے سیلاب سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات کیوں نہ کیے؟ آیت اللہ ریاض نجفی

امریکی فوجی پہلی مرتبہ 2003 میں عراق پر حملے کے بعد اس ملک میں داخل ہوئے تھے۔ 2011 میں ان کی بڑی تعداد واپس بلائی گئی، لیکن 2014 میں داعش کے نام پر دوبارہ عراق لوٹ آئے۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 کو عراقی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی امریکی حملے میں شہادت کے چند روز بعد کیا گیا تھا۔ قرارداد میں حکومت کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرے اور غیر ملکی افواج کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کو منسوخ کرے۔ تاہم امریکہ نے اس پر عمل نہیں کیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں عین الاسد بیس سے امریکی ساز و سامان کی منتقلی کے شواہد بھی ملے ہیں، جو اس معاہدے پر عملدرآمد کا ثبوت ہیں۔

امریکہ اور عراق کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق یہ انخلا دو مرحلوں میں مکمل ہوگا:

پہلا مرحلہ: ستمبر 2024 سے ستمبر 2025 تک، جس میں بغداد اور دیگر بیسز سے امریکی افواج نکلیں گی۔

دوسرا مرحلہ: ستمبر 2025 سے ستمبر 2026 تک، جس میں کردستان عراق سے بھی امریکی فوجی واپس جائیں گے۔

اس طرح اگلے سال سے امریکی فوجیوں کی موجودگی صرف اربیل اور شمالی عراق تک محدود ہو جائے گی، اور ستمبر 2026 تک ان کا مکمل انخلا متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button