اہم ترین خبریںعراق
عراق کا نیا فیصلہ: پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت ویزہ ممنوع
نوٹیفکیشن: صرف خاندان کے ساتھ جانے والے نوجوانوں کو اجازت دی جائے گی

شیعیت نیوز : عراق نے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی ہے۔ عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، وزارت خارجہ ایران
نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے کم عمر مردوں کو صرف خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وزارتِ مذہبی امور نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔