سعودی عرب

مذہبی منافرت کے خلاف عالمی قرارداد، سعودی عرب کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے یورپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کے تناظر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دینے سے متعلق قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد کی منظوری جو مملکت اور دنیا کے متعدد ملکوں کے پر زور مطالبات کے بعد سامنے آئی ہے جو مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے اصولوں اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی قوانین کی ضمانت ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے عندیہ دیا کہ وہ مکالمے، رواداری اور اعتدال کی سپورٹ میں اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، احتجاجی مظاہروں کا خوف، قومی دن کے موقع پر سیکورٹی کے شدید انتظامات

واضح رہے کہ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کے بعد سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مذہبی منافرت کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کی تھی۔

دوسری جانب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button