دنیا

روس کو نشانہ بنانے کیلئے فرانس یوکرین کو دور مار میزائل دے گا

شیعیت نیوز: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کیف کو دور مار میزائل فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے فوجی اس کے ذریعے روس کو نشانہ بنا سکیں۔

فرانس کے علاوہ امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک آٹومیٹک رائفلوں سے لیکر، ٹینک، راکٹ اور دور مار میزائل تک ہر طرح کے جنگی وسائل یوکرین کو فراہم کر چکے ہیں۔

مغربی ممالک نے تو یوکرین کی جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے ہتھیاروں کے ذخیروں کا دروازہ کیف پر کھول دیا ہے جس سے اس جنگ کی صورت حال اور بھی پیچیدہ ہو گئی ہے۔لیکن اس قسم کے ہتھیاروں کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ تل ابیب کے لئے ایک ڈروانا خواب بن چکی ہے، تزویکا فوگل

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد سے ماسکو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

لاوروف نے کہا کہ یوکرین میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مغربی ممالک اپنے تسلط کے بارے میں سوچنا اور روس کو اسٹریٹجک طور پر شکست دینے کی اپنی خواہش سے دستبردار نہیںہوں گے۔

انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک، اس نقطۂ نظر میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح امریکی اور ان کے کٹھ پتلی ممالک یوکرین کو ہتھیار دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ زیلنسکی پر جنگ کو جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ ماسکو اور مغرب کے درمیان بین الاقوامی تعلقات کے دائرے میں موجودہ صورت حال کو ایک نئی سرد جنگ نہیں سمجھتے۔

اس سے قبل، ویانا میں روسی وفد کے نمائندے اور اس ملک کے چیف سیکیورٹی مذاکرات کار کنسٹانٹین گاوریلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو دونوں سمجھتے ہیں کہ صورت حال ان کے حق میں نہیں ہے اور وہ یوکرین میں شکست سے دوچار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button