آئرلینڈ کے صدر کا اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف حیران کن مطالبہ

17 ستمبر, 2025 16:56

شیعیت نیوز: آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے ہتھیار فراہم کرتے ہیں، انہیں اقوام متحدہ سے خارج کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان ممالک پر تجارتی پابندیاں عائد کرے جو انسانیت کے خلاف جرائم میں شریک ہیں۔

ہیگنز نے یورپی یونین کے بعض طاقتور ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو غزہ میں جاری غذائی بحران، نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ماہرین کی وارننگ: مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ گئے

اس سے قبل آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے بھی زور دیا تھا کہ اسرائیل کو غزہ پر حملے روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانا ضروری ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام پر نسل کشی جاری ہے اور اسرائیل کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی ذیلی تحقیقی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل فلسطینی عوام کو بھوک اور مظالم کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلے میں 60 ہزار سے زائد شواہد جمع کیے جاچکے ہیں۔

10:44 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔