16 ممالک کا غیر معمولی اعلان؛ غزہ کے لیے عالمی فلوٹیلا پر بڑی پیش رفت
16 ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان، انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی

شیعیت نیوز: ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سمیت 16 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں واضح کیا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام کو انسانی امداد پہنچانا ہے، لہٰذا اس کے خلاف کسی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے۔
بیان کے مطابق یہ فلوٹیلا فلسطینی عوام کی فوری انسانی ضروریات کو اجاگر کر رہا ہے اور اس کے شرکاء کے خلاف کسی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ماہرین کی وارننگ: مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ گئے
مشترکہ بیان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور تُرکیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔