اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیرمیثمی کی سربراہی میں ایس یوسی وفدکی سابق نگراں وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے جنازے میں شرکت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں مرکزی نائب صدر مولانا موسی رضا جسکانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطھری و دیگر ہمراہ موجود تھے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایس یو سی کے مرکزی وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں سابق نگران وزیراعظم پاکستان میر بلخ شیر مزاری کے جنازے میں شرکت کی۔ جنازے میں ملک بھر سے پارلیمنٹیرینز، سیاسی، سماجی اور قبائلی سرداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برادر دیباج عابدی دوسری مرتبہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں مرکزی نائب صدر مولانا موسی رضا جسکانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطھری و دیگر ہمراہ موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے نماز جنازہ کے بعد مرحوم میر بلخ شیر مزاری کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button