لبنان

یوکرائن کے سفیر کی حزب اللہ کے عہدیدار سے ملاقات، سید حسن نصراللہ کے مؤقف کی تعریف

شیعیت نیوز: لبنان میں یوکرائن کے سفیر نے حزب اللہ کے خارجہ روابط کے سربراہ سے ملاقات میں یوکرائن جنگ کے بارے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے مؤقف کی تعریف کی۔

فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، بیروت میں یوکرائن کے سفیر ایھور اوستاش نےکل (جمعرات) حزب اللہ لبنان کے خارجہ تعلقات کے عہدیدار اور پارلیمنٹ کے سابق رکن عمار الموسوی سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس تعاون کونسل نے انصاراللہ یمن کی شرائط کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

الاخبار ویب کے مطابق، ملاقات کے دوران یوکرائنی سفیر نے حزب اللہ کی قیادت کے لئے کیف حکومت کا پیغام پیش کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے موقف کی تعریف کرتے ہیں، جنہوں نے یوکرائن میں روسی افواج کے ساتھ حزب اللہ کے جنگجو یا فوجی مشیروں کی موجودگی سے انکار کیا ہے۔

کیف حکومت کے سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرائن حزب اللہ کی فوجی طاقت سے آگاہ ہے اور ان کا ملک حزب اللہ کی طرف سے اس طرح کے مؤقف کو سراہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او نے امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا 18 مارچ 2022ء کی شام کو ایک تقریر میں یوکرائن میں حزب اللہ کے جنگجووں کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں واضح طور پر یوکرائن میں حزب اللہ کے جنگجوؤں یا ماہرین کی روسی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حزب اللہ کا کوئی بھی فرد، نہ کوئی جنگجو اور نہ ہی کوئی ماہر کسی دوسری سرزمین پر جنگ لڑنے نہیں جاتا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button