فلسطین و قدس قیامِ عمل کا مرکز ہے، ہر قربانی قبول ہے، شیخ نعیم قاسم

17 اکتوبر, 2025 16:27

شیعیت نیوز: حزبِ اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجتُ‌الاسلام شیخ نعیم قاسم نے ایک پیغام میں بیروت میں منعقدہ عظیم و وسیع اجتماع کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماع پاکیزگی، ایمان اور مزاحمت کا عظیم الشان منظر تھا جس نے حامیوں کو خوش کر دیا اور مخالفین کو سیخ پا کر دیا۔

واضح رہے یہ اجتماع بیروت کے اسپورٹس کمپلیکس میں شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے ایام میں منعقد ہوا تھا اور تقریباً 80 ہزار سے زائد نوجوان و جوانوں نے شرکت کی تھی۔

حجتُ‌الاسلام شیخ نعیم قاسم نے اجتماع کے شرکاء خصوصاً نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شرکت سے سیدِ مقاومت کی نسل میں ایک نئی طاقت کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے شرکاء کی ہزاروں کی تعداد کو طاقت اور امید کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اُنہوں نے مستقبل کی جانب بڑھنے کا پیغام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزبِ اللہ تنظیم نوجوانوں کی تربیت کا مثالی نمونہ ہے اور حزبِ اللہ نوجوانوں کی قوت کے ساتھ فتح حاصل کرے گی؛ یہ فتح ان تمام لوگوں تک پہنچے گی جو اپنی سرزمین کی آزادی اور انسانیت کے مفاد میں کاربند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ایک اور سانحہ: اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، 7 بے گناہ فلسطینی شہید

شیخ نعیم قاسم نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم، آپ کے ہوتے ہوئے صیہونی بربریت اور امریکی سامراج کے سامنے کبھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی زمین شہداء کے خون سے سیراب ہوئی ہے، اس لیے لبنان آزاد، باعزّت اور خودمختار رہنے کا عہد جاری رکھے گا۔

حزبِ اللہ لبنان کے سربراہ کی جانب سے جاری اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطین اور قدس ان کا دائمی راستہ اور رہنمائی کا مرکز ہیں اور وہ خطے و انسانیت کی خاطر اسی سمت میں کام جاری رکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا چاہے بڑی سے بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے اور اللہ کے حکم سے حزبِ اللہ کا پرچم بلند و بالا رہے گا۔

4:05 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔