اسرائیل معیشت تباہ کر کے لبنان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے، لبنانی صدر
شیعیت نیوز : لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی جارحیت کو لبنان کی معیشت تباہ کرنے اور قومی استحکام کو کمزور کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔
صدر عون نے کہا کہ تل ابیب جھوٹے سکیورٹی بہانوں کے ذریعے جنوبی لبنان پر مسلسل حملے کر رہا ہے تاکہ ملک کے پیداواری ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکے اور معیشت کو مفلوج کرے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل معیشت تباہ کر کے لبنان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے، لبنانی صدر
جمعرات کی شب صہیونی فضائیہ نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے خفیہ عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لبنانی تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کا اصل مقصد لبنان میں سیاسی اور اقتصادی عدم استحکام پیدا کرنا ہے تاکہ عوامی دباؤ کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو کمزور کیا جا سکے۔







