مشرق وسطی

خلیج فارس تعاون کونسل نے انصاراللہ یمن کی شرائط کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

شیعیت نیوز: یمن میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سفیر سرحان المنیخر کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ یمن مذاکرات کے لئے دوسرے ممالک کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بارے میں خصوصی ریاض مذاکرات بدھ کے روز سعودی عرب میں شروع ہوئے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے کچھ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصار اللہ کو بھی اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بیت المقدس سے 38 فلسطینی روزہ داروں کو گرفتار کر لیا

اسی سلسلے میں جی سی سی کے یمن میں سفیر سرحان المینخر کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو کسی دوسرے ملک میں یمن کے حوالے سے خصوصی مشاورت کے انعقاد سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

صنعا نے ریاض مذاکرات کے آغاز سے ہی کہہ دیا ہے کہ ان مذاکرات کی میزبانی کوئی جارح ملک نہیں کر سکتا اور مذاکرات کے لئے کسی غیر جانبدار ملک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کے مصروف علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی، 18 صیہونی ہلاک و زخمی

در ایں اثنا یمن میں جی سی سی کے سفیر سرحان المنیخر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ یمن کے بارے میں خاص مذاکرات کسی دوسرے ملک میں ہوں۔

الخبر الیمنی ویب سائٹ نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ممکن ہے کہ جی سی سی نے انصار اللہ کے مطالبات قبول کر لئے ہیں اور اس کے بعد کہا گیا ہے کہ صنعا مذکورہ اجلاس میں شرکت کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button