مقاومت صرف جنگ نہیں، ایک اخلاقی اور ثقافتی مکتب ہے، شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز: حزبِ اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مقاومت صرف محاذ پر جاکر دشمن سے جنگ کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک اخلاقی، ثقافتی، تعلیمی اور روحانی مکتب بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بیروت میں "نسلوں کے سردار” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں المہدی اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قاسم نے کہا کہ مزاحمت کا مطلب صرف عسکری کارروائی نہیں بلکہ ایمان، عزم، استقامت، وقار اور آزادی کے اصولوں پر مبنی ایک طویل مدتی تربیتی عمل ہے۔
تقریب کیمپِل شمعون اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں ایک بڑے جلوس کی صورت میں تقریباً 74 ہزار سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی اور انہوں نے حزبِ اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، ایران
شیخ قاسم نے نوجوانوں سے کہا: "اللہ پر سچا ایمان رکھو، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، دینی و تعلیمی میدان میں محنت کرو، اور المہدی اسکاؤٹس کی رہنمائی کو اپناؤ۔”
انہوں نے بیان کیا کہ المہدی اسکاؤٹس نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں اور مشکل حالات کے باوجود بہتر مستقبل کی امید یافتہ رہنی چاہیے۔ شیخ قاسم نے مزاحمت کو ایک جامع تربیتی فریم ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کو تعلیمی اور اخلاقی اقدار کے ساتھ مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم بناتا ہے۔







