غزہ میں ایک اور سانحہ: اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، 7 بے گناہ فلسطینی شہید

17 اکتوبر, 2025 14:13

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی علاقے الشجاعیہ پر توپخانے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیارے جمعرات کی صبح سے غزہ کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور مالی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ان حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ تل ابیب کے اقدامات نے ایک بار پھر بے گناہ شہریوں کی جان لی ہے۔

انہوں نے عالمی ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد کرے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

5:33 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔