سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

17 اکتوبر, 2025 14:13

شیعیت نیوز : مغربی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہے۔

فائننشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے، اور امکان ہے کہ یہ معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اگلے ماہ کے واشنگٹن دورے کے دوران حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سینئر امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران دستخط کے لیے بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی تک معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور مالی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

مزید برآں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ اور قطر کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے سے مشابہ ہو سکتا ہے، جس کے تحت واشنگٹن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ قطر پر کسی بھی حملے کو امریکہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی "روئٹرز” نے اطلاع دی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور سعودی حکومت نے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

8:29 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔