شہید میجر جنرل محمد عبد الکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنرل موسوی
ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی کا خراجِ عقیدت، شہید الغماری کو “یمن کی مزاحمت کا دلیر کمانڈر” قرار دیا

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری موسوی نے ایک پیغام میں شہید میجر جنرل محمد عبد الکریم الغماری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہین، باایمان اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی آزادی اور فلسطینی کاز کے دفاع میں اسٹریٹجک اور شجاعانہ کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یمنی قوم ملتِ اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ہے، اور اپنی استقامت سے صیہونی و استعماری قوتوں کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور مالی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
میجر جنرل موسوی کے مطابق، صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں شہید الغماری کے اقدامات فیصلہ کن اور اثرانگیز ثابت ہوئے۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے شہید الغماری کے اہل خانہ اور یمنی مزاحمتی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء امت مسلمہ کے فخر ہیں، اور ان کے خون سے ہی اسلامی مزاحمت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔