سانحہ پشاور کےخلاف سکردو میں بھی احتجاج اور علامتی دھرنا دیا گیا
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ ریاستی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں سے کبھی مذاکرات اور کبھی سیزفائر کے نام پر چھوٹ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس طرح کے سانحات رونما ہوتے رہتے ہیں

شیعیت نیوز:سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدارکیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ پشاور میں مسجد میں دہشتگردی اور ان کے نتیجے میں تیس سے زائد نمازیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سکردو یادگار شہدا پر علامتی دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سانحہ پشاور کی مذمت
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ ریاستی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں سے کبھی مذاکرات اور کبھی سیزفائر کے نام پر چھوٹ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس طرح کے سانحات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پرامن شہریوں کو اسلحہ اٹھانے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کرے۔ ریاست اپنی پالیسی واضح کرے اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ کی پالیسی کو ترک کرے اور پشاور مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔