اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سانحہ پشاور کی مذمت
منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے پشاور مسجد میں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ پشاور بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر حملہ قراردے دیا
انہوں نے لواحقین کو صبر اور ہمت کی تلقین کی اور کہا کہ ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے۔ پشاور میں ہر سال بڑا سانحہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں مساجد، مدارس، سکولز اور گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت کا بندوبست کریں اور دشمنوں کی چالوں سے خبردار رہیں۔