مشرق وسطی

شامی پارلیمنٹ نے کی مقبوضہ گولان میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت

شیعیت نیوز: شامی پارلیمنٹ نے مقبوضہ گولان میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں مقبوضہ جولان میں ڈھانچہ و آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور اس مقبوضہ علاقے میں تعمیراتی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ گولان سے متعلق منصوبوں کا مقصد نئے صیہونیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ انھیں مقبوضہ گولان میں آباد کرانا ہے تاکہ اس مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا سکے۔

شام کی پارلیمنٹ نے اس صیہونی منصوبے کا مقصد گولان کے علاقے میں آباد شامی شہریوں پر دباؤ ڈالنا اور انھیں مرعوب و جارحیت کا نشانہ بنانا نیز جولان پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کرنا قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، شامی وزیر خارجہ

شام کی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ گولان میں رہائش پذیر شامیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی اور شام کے اس علاقے کو واپس لینے کے لئے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر چار سو ستانوے کے مطابق مقبوضہ گولان کے علاقے میں اپنے قوانین نافذ کرنا اور اس علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش نیز اس سلسلے میں عمل میں لائے جانے والے کسی بھی قسم کے اقدامات سب خلاف ورزی اور یہ تمام اقدامات قابل مذت ہیں۔

دوسری جانب شام کی فوج نے شمال مشرقی شام کے الحسکہ صوبے میں واقع شہر قامشلی میں دہشت گرد امریکی فوجی کاررواں کے داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شہر قامشلی کے تل الذهب دیہی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے داخلے کو روک دیا اور انھیں واپس جانے پر مجبور کردیا۔

امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر ایک عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں اور شام کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور وہاں تعینات شامی فوجیوں و سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف اقدامات انجام دیتے ہییں۔

شام کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button