مشرق وسطی

شام، صوبہ الحسکہ میں ایک بار پھر ترک فوج کے توپ خانے اور میزائل حملوں کی اطلاع

شیعیت نیوز: شامی ذرائع نے بھی آج صوبہ الحسکہ میں ترک فوج اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کے توپ خانے اور میزائل حملوں کی اطلاع دی۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے اس ملک کے صوبے الحسکہ پر ترک فوج اور اس سے منسلک مسلح گروہوں کے توپ خانے اور میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کے شمال مغربی صوبے الحسکہ میں تل تمر کے مضافات میں واقع ام الکیف نامی گاؤں کو ترک افواج اور ان سے منسلک مسلح گروپوں نے توپ خانے اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بھنگ کی پہلی فصل کٹائی کیلئےتیار،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام افتتاحی تقریب آج ہوگی

دوسری جانب سانا کی رپورٹ کے مطابق حلب کے شمالی مضافات میں واقع گاؤں کفر ناصح کے رہائشیوں نے ترک غاصبوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف مظاہرے کیے اور شامی شہریوں پر ان کے حملوں کی مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترک فوج اور انقرہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں نے شمال مشرقی شام میں الحسکہ کے مضافات میں ابو راسین گاؤں پر گولہ باری کی تھی،ان حملوں کی وجہ سے دیہاتیوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف اے پی سی منعقد کی جائےگی، علی حسین نقوی

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے منگل کے روز اطلاع دی کہ ترک قابضین اور اس کے دہشت گرد کرائے کے فوجیوں نے الحسکہ کے شمال مغربی مضافات میں ابو راسین گاؤں پر حملہ کیا۔

خبر رساں ایجنسی نے زور دے کر کہا کہ ترکی کے غاصبوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں نے شام میں اپنے ٹھکانوں سے اس گاؤں کو بھی اسی وقت نشانہ بنایا جب ترکی کے اندر سے میزائل حملہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button