کمانڈر سمیت 7 فوجی حملے میں ہلاک ہوئے، صیہونی فوج کا اعتراف
واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا

شیعیت نیوز : قابض صیہونی فوج نے خان یونس میں دو مختلف واقعات میں 7 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک افسر اور 6 فوجی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما” پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اس گاڑی میں انجینئرنگ کور کی ایک جنگی یونٹ سوار تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مقاومتی محاذ کی کاری ضرب، اسرائیل کے کمانڈر سمیت 7 فوجی واصل جہنم ہو گئے
دھماکے کے بعد گاڑی اور اس میں موجود فوجی آگ کی زد میں آ گئے، جس سے وہ جھلس گئے۔
ان کی شناخت کے لیے کئی گھنٹے درکار ہوئے۔
ہلاکتوں کے اعلان کے بعد قابض فوج نے ان میں سے 6 اہلکاروں کے نام جاری کیے۔
ہلاکتوں کے علاوہ منگل ہی کے روز ایک الگ واقعے میں دو اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔