دنیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر دے دیئے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی سفارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔

روس کے وزیرخارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے خلاف پابندیاں عائد کی گئیں تو ماسکو بھی جوابی اقدام کرے گا۔

لاؤروف نے یوکرین کے بحران اور علاقے میں نیٹو کے دشمنانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ماسکو، یوکرین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے علیحدہ اسٹریٹیجی اختیارکرے گا۔

ابھی حال میں یوکرین اور مغربی حکام نے روس کے خلاف ماحول بناتے ہوئے یوکرین کے ساتھ مشترکہ سرحد پرغیرمعمولی طور سے روسی فوجیوں کی تعیناتی اور جلد ہی کسی حملے کا دعوی کیا تھا۔

روس نے بارہا کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر اس کے اقدامات معمول کے مطابق انجام پانے والے فوجی اقدامات ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی، بدستور یوکرین کے ساتھ روسی سرحد پر کشیدگی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا میں مذاکرات کار وفود غاصب صیہونی وزیراعظم کے تابعدار نہیں، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر دے دیئے ہیں۔

افغانستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر دے دیئے ہیں۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یو این مشن کی طرف سے افغانستان کو 16 ملین ڈالر کیش کی امداد یکم دسمبر کو مل گئي ہے۔

افغان مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے 16 ملین ڈالر کیش امداد کو بینک منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کے مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقوں سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔

اعلامیہ میں افغان مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آ جائے گا۔ افغان ذرائع کے مطابق ملنے والی یہ نقد امداد یو این مشن افغان عوام میں تقسیم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button