لبنان

لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع

شیعیت نیوز: لبنان میں پچھلے کچھ دنوں سے 14 مارچ تحریک والے ایران کی جانب سے لبنان کو ایندھن دیئے جانے کے خلاف ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں ، ذرائع نے سمیر جعجع کی پارٹی کے قریبی افراد کے ہاتھوں 20 لاکھ لیٹر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دی ہے۔

رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایک طرف لبنانی عوام ایندھن کے گہرے بحران سے دوچار ہیں اور یہ بحران ان کی زندگی کو مختلف پہلوؤں سے متاثر کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن اور منشیات کی ذخیرہ اندوزی کی نئی خبریں ہر روز سننے کو ملتی ہیں،تاہم جس چیز نے حال ہی میں لبنانی عوام کو حیران کیا وہ یہ ہے کہ لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز نے سمیر جعجع کی سربراہی میں لبنانی طاقت پارٹی کے قریبی افراد کے ہاتھوں تقریبا 20 لاکھ لیٹر پٹرول ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف کیا۔

لبنانی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، لبنانی سکیورٹی فورسز نے جعجع پارٹی کے رہنما ابراہیم الصقر کو گرفتار کیا جو زحلہ کے علاقے میں زیر زمین گودام میں تقریبا 20 لاکھ لیٹر پٹرول ذخیرہ کرنے میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل ہوائی اڈے کے قریب کار پر راکٹ حملہ، 2 افراد ہلاک

لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے اٹارنی جنرل نے ابراہیم الصقر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ، اور کچھ رپورٹوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ابراہیم الصقر کے بھائی مارون الصقر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 0 2 ملین لیٹر پٹرول مبینہ طور پر 38 ٹینکوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا جن میں سے ہر ایک میں تقریبا 50000 لیٹر پیٹرول آسکتاہے،تاہم بعد کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لبنانی طاقت نامی پارٹی جو سعودی عرب اور مغرب کی اتحادی جماعت ہے ، کے رہنما ابراہیم الصقر کے بھائی مارون الصقر ذخیرہ اندوزی کے ذمہ دار تھے، تاہم جب حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں ایندھن لے جانے والے ایرانی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے آغاز کے بارے میں بات کی تو سمیر جعجع اور 14 مارچ کی تحریک کے دیگر ارکان نے ایران سے لبنان میں ایندھن کی درآمد کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button