لبنان میں سید مقاومت کی برسی؛ پاکستان سے علامہ سید احمد اقبال رضوی کی شرکت
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے لبنان میں سیدِ مقاومت کی پہلی برسی کی عظیم الشان تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ "سید حسن نصراللہ ہم سے جدا ہو گئے ہیں، لیکن وہ ایک ایسا نظام چھوڑ کر گئے ہیں جو ہمیشہ باقی رہے گا۔ مقاومت کا پرچم جھکنے والا نہیں اور حزب اللہ شہید کے خون کے بدولت مزید استقامت حاصل کرے گی۔”
یہ بھی پڑھیں : شہید مقاومت کنونشن میں شیخ نعیم قاسم کا خطاب؛ شرکاء کے ولولے نے نئی تاریخ رقم کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا اور یہی قربانیاں مزاحمتی تحریکوں کو زندہ اور ناقابلِ شکست بناتی ہیں۔







