شہید مقاومت کنونشن میں شیخ نعیم قاسم کا خطاب؛ شرکاء کے ولولے نے نئی تاریخ رقم کر دی
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (آئی ایس او) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا بیان براہِ راست لائیو نشر کیا گیا، جسے کنونشن کے شرکاء نے پوری توجہ اور ولولے کے ساتھ سنا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا تین یورپی ممالک اور امریکہ کو سخت جواب
کانفرنس میں مقررین نے شہید سید مقاومت کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے مشن کو زندہ رکھا جائے گا اور مظلومین کی حمایت جاری رہے گی۔







