مشرق وسطی

سعد حریری کا فیصلہ لبنان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، عرب لیگ

شیعیت نیوز: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کی طرف سے حکومت تشکیل نہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں سعد حریری کے فیصلے سے مایوس ہوگیا ہوں۔ اس نے کہا کہ سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل پاکستان زیارات گروپ آرگنائزرز کی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق سے ملاقات ،زیارات مینجمنٹ پالیسی پر تحفظات کا اظہار

احمد ابو الغیط نے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کی حمایت اور مدد کرنی چاہیے۔ حریری کو لبنان کی کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا گیا تھا لیکن وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لبنانی وزیر اعظم حریری زیادہ تر امریکہ، سعودی عرب اور فرانس کے مشوروں پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے لبنان کو حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نام نہاد خلیفتہ المسلمین ،ترک صدرطیب اردغان کی اسرائیل کے ساتھ رنگ رلیوں کا راز فاش

دوسری جانب مراکش اور صیہونی ریاست کے درمیان سائبر وار کے میدان میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا یہ سمجھوتا رباط میں ہوا۔ معاہدے پر اسرائیلی سائبر اتھارٹی کے چیئرمین یگال اونا اور ان کے مراکشی ہم منصب جنرل مصطفیٰ الربیعی نے دستخط کئے۔ اس موقعے پر مراکش کے وزیر دفاع عبداللطیف لودی بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت سائبر وار کے شعبے میں تحقیق، اور سائبر آپریشنز میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button