کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت تحریکِ لبیک سے منسلک 40 مساجد و دفاتر محکمہ اوقاف کے حوالے
شیعیت نیوز: حکومتِ پنجاب نے کالعدم تکفیری دہشت گرد مذہبی جماعت تحریکِ لبیک (TLP) سے منسلک تقریباً 40 مساجد و دفاتر عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے سپرد کر دیے ہیں۔
صوبائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور پبلک آرڈر کی بحالی کے لیے ضروری تھا۔
سرکاری حکام نے اضافی سکیورٹی تعینات کر دی ہے اور TLP کے قائدین، فنانسرز اور مشتبہ افراد کے خلاف گرفتاریوں، جائیدادوں کی ضبطی اور رقوم منجمد کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں انٹیلی جنس آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے کمانڈر اور ساتھی جہنم واصل
یہ کارروائیاں ان عناصر کے اثر و نفوذ کو ختم کرنے اور تشدد و انتشار کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور قانونی چارہ جوئی کے تحت جاری رہیں گی۔







