بنوں میں انٹیلی جنس آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے کمانڈر اور ساتھی جہنم واصل

18 اکتوبر, 2025 14:02

شیعیت نیوز: بنوں : خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کالعدم لشکرِ جھنگوی کے طارق کچھی گروپ کے خلاف کی گئی، جس میں گروپ کے سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ کالعدم لشکرِ جھنگوی کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ نوجوان شہید

ذرائع نے بتایا کہ طارق کچھی گروپ گزشتہ دو سالوں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے لیے بھتہ خوری کے معاملات بھی چلاتا رہا۔ علاوہ ازیں، یہ گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کار بھی تھا۔

5:37 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔