سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مشتاق احمد سے ملاقات، صمود فلوٹیلا میں شرکت پر مبارکباد
شیعیت نیوز: مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے مشتاق احمد خان کو "صمود فلوٹیلا” کا حصہ بننے اور مظلوموں کے حق میں جرات مندانہ آواز بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس اقدام کو مظلوم اقوام کی حمایت اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا عمل قرار دیا، جس سے امتِ مسلمہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا پالتو، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا روحانی باپ داعشی جولانی دہشت گرد فہرست سے خارج
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور حسین آخونزادہ بھی موجود تھے۔







