جنوبی ایشیا کے ایٹمی ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

18 اکتوبر, 2025 14:12

شیعیت نیوز: پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ برصغیر کے ایٹمی ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاکول میں قائم پاکستان ملٹری اکیڈمی میں افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ جنگ شروع کرنے کے لیے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام سے باز رہے۔

انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بقول اُن کے پاکستان کے خلاف دہشت گرد قوتوں کی طرف سے افغان سرزمین کا استعمال انتہائی تشویشناک ہے اور ہم طالبان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں پراکسی عناصر کو روکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ حالیہ 4 روزہ جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کے ایٹمی ماحول میں جنگ کی کوئی جگہ نہیں ہے، اس لیے ہم دوسرے فریق کو پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی خیال پردازی سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں انٹیلی جنس آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے کمانڈر اور ساتھی جہنم واصل

عاصم منیر نے بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو بین الاقوامی اصولوں اور باہمی احترام کے مطابق حل کرنے پر زور دیا اور دھمکی دی کہ "ہم اپنے مشرقی پڑوسی کے چھوٹے سے اشتعال انگیز اقدام کا فوری اور سخت جواب دیں گے۔”

انہوں نے دعویٰ دہرایا کہ پاکستان نے "بنیانِ مرصوص” فوجی آپریشن میں جدید بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور کہا کہ "پاکستان کا دفاعی نظریہ قابلِ اعتماد ڈیٹرنس اور مستقل تیاری پر مبنی ہے، اور دشمن کے خطرات کو پسپا کرنے کے لیے ہماری جنگی اور فوجی صلاحیتوں کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔”

اپنی تقریر میں پاکستانی آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پاکستان اور ایران تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے تہران کے ساتھ پرامن مذاکرات کے انعقاد میں مخلصانہ کردار ادا کیا ہے۔

عاصم منیر نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کی حمایت کی اور کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے تقریباً پانچ ماہ بعد دونوں ایٹمی پڑوسی ایک دوسرے کو سخت اور جنگی بیانات کے ذریعے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں سابقہ دعووں، ہوائی جھڑپوں اور دعوٰیوں کا ذکر بھی شامل کیا گیا ہے۔

7:03 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔