جامعۃ الکوثر میں علامہ ملک ظفر عباسؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علمائے کرام کا خراجِ عقیدت

18 اکتوبر, 2025 15:27

شیعیت نیوز: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ممتاز عالمِ دین اور محسنِ ملت آیت الله محسن نجفیؒ کے دیرینہ رفیق علامہ ملک ظفر عباسؒ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلباء اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کا شرف قاری وجاہت رضا نے حاصل کیا۔ مقررین نے مرحوم علامہ ملک ظفر عباسؒ کو زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔

ریفرنس سے مولانا لیاقت اعوان، علامہ انتصار حیدر جعفری، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ محمد شفا نجفی، علامہ مقبول حسین علوی، علامہ انور علی نجفی اور قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت متعدد علمائے کرام نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مشتاق احمد سے ملاقات، صمود فلوٹیلا میں شرکت پر مبارکباد

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ علامہ ظفر عباسؒ نے اپنی پوری زندگی تبلیغِ دین، خدمتِ امت اور اتحادِ ملت کے لیے وقف کی۔ وہ خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کام کرتے رہے اور نام و نمود سے ہمیشہ دور رہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مرحوم خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار اور ایتامِ آلِ محمدؑ کے پروردہ عالمِ دین تھے جنہوں نے متعدد مساجد و امام بارگاہوں کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا۔

قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم کے ساتھ ہمارا قریبی تعلق تھا، وہ زمانہ شناس اور دردِ ملت رکھنے والے عالمِ باعمل تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

3:10 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔